اسلام آباد(ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات کنول شوذب نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے بہترین اعشاریوں نے اپوزیشن کی نیندیں حرام اور چین برباد کیا ہوا ہے،کیونکہ عوام کی بہتری و خوشحالی کا وقت شروع ہو گیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ چوروں کو ڈر ہے کہ عوام نے پہلی مرتبہ پائیدار ترقی دیکھ لی تو ان کی کہانی مستقل طور پر ختم ہو جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ چوروں کی کہانی ختم ہوچکی ہے اور اگلی ٹرم بھی وزیراعظم عمران خان کی ہو گی۔