لاہور (ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ کر دیے۔
اس کے ساتھ ہی ان کے بھارتی مداحوں کی اصلیت بھی کھل کر سامنے آ گئی۔
پاکستان اور دنیا بھر میں مقبول گلوکار عاطف اسلم نے سفاک اسرائیلی افواج کے ہاتھوں پستےفلسطینی عوام کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے امداد عطیہ کر دی، پاکستان کی مشہور سماجی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ایکس ڈاٹ کام پر پوسٹ شیئر کی گئی جس میں عاطف اسلم کی جانب سے دیے گئے عطیے پر شکریہ کا اظہار کیا گیا۔
عاطف اسلم پہلے بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کر چکے ہیں جس پر دنیا بھر سے جہاں لوگوں نے ان کی تعریف کی وہیں کچھ اسرائیل نواز بھارتی مداحوں نے تنقید کے نشتر بھی چلائے۔
عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹ کی تھی اُنہوں نے لکھا تھا کہ معصوم فلسطینیوںکی جانوں کے ضیاع کا بہت دُکھ ہے، اس مشکل وقت میں، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں، اللہ پاک اپنا رحم فرما۔
بھارتی صارفین گلوکار کے اس پیغام پر آپے سے باہر ہو گئے اور انھوں نے عاطف اسلم کو انسٹا سے ان فالو کر دیا تھا۔