You are currently viewing مشہور انڈین مزاحیہ اداکار راسک دیو اس دنیا میں نہیں رہے

مشہور انڈین مزاحیہ اداکار راسک دیو اس دنیا میں نہیں رہے

ممبئی(ڈیسک) انڈین ٹی وی کے مشہور مزاحیہ اداکار راسک دیو اس دنیا میں نہیں رہے، گزشتہ رات ان کا انتقال ہو گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھےاور ڈائیلسز پر تھے۔ ان کی عمر پینسٹھ سال بتائی جاتی ہے۔ مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل “کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی” میں انھوں نے اپنی بیوی مشہور بھارتی اداکارہ کیتکی دیو کے ہمراہ بطور میاں بیوی کے کام کیا تھا۔ راسک اور کیتکی ڈیو ایک گجراتی تھیٹر کمپنی بھی چلاتے تھے راسک نے 2006 میں اپنی اہلیہ کے ساتھ رئیلٹی ڈانس شو’نچ بلیے 2 میں بھی حصہ لیا تھا