You are currently viewing مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے ،سب کو ایک دوسرے کاخیال رکھنا ہے،سعدرفیق

مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے ،سب کو ایک دوسرے کاخیال رکھنا ہے،سعدرفیق

لاہور( ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے اورسب کو ایک دوسرے کاخیال رکھنا ہے،نواز شریف کے بغض میں آگے بڑھتی معیشت کو ریورس گیئر لگادیا گیا۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنما راناآصف حسین ڈیال سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعدرفیق نے رانا آصف حسین ڈیال سے ان کے بھائی سابق رکن اسمبلی راناتجمل حسین ڈیال کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی کی ضامن جماعت ہے اور ہم نے اپنے ادوار میں اس کا عملی ثبوت بھی دیا ہے ،انشا اللہ وہ وقت دورنہیں جب مسلم لیگ (ن)دوبارہ حکومت میں آئے گی اور ترقی کے رکے ہوئے سفر کا دوبار ہ آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی وباءکوپھیلنے سے روکنے کے لئے عوام اپنا کردار ادا کریں اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔رانا آصف حسین ڈیال نے خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق کورہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس جرات اوربہادری سے سیاسی انتقا م اور مشکلات کا مقابلہ کیا ہے ساری جماعت کو آپ پر فخرہے ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.