You are currently viewing مس یونیورس فائنلسٹ 2022آسٹریلوی فیشن ماڈل 23سال میں دنیا چھوڑ گئیں

مس یونیورس فائنلسٹ 2022آسٹریلوی فیشن ماڈل 23سال میں دنیا چھوڑ گئیں

کینبرا (ڈیسک) آسٹریلوی فیشن ماڈل اور 2022کی مس یونیورس فائنلسٹ سینا ویر محض 23سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سینا ویر ایک ماہ قبل آسٹریلیا میں گھڑ سواری کر رہی تھیں کہ انھیں حادثہ پیش آ گیا۔ گھڑ سواری کے دوران ان کا گھوڑا گر گیا جس سے سینا کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں۔
انھیں کئی روز تک اسپتال میں رکھا گیا ، ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں اور بالآخر 4مئی کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں۔
ان کی موت کی خبر ان کے اہل خانہ نے شیئر کی ، سینا آخری لمحات تک وینٹی لیٹر پر رہیں ، ہوش میں واپس نہ آنے کے باعث ان کے گھر والوں نے مصنوعی تنفس کے نظام سے انھیں علیحدہ کر نے کا فیصلہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینا ویر نے انگلش اور سائیکلوجی میں ڈگری حاصل کر رکھی تھی، اتنی کم عمری میں دنیا سے رخصت ہو جانے پر ان کے چاہنے والے شدید افسوس اور غم کی کیفیت کا شکار ہیں۔