ملتان (ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں ڈبییو کرنے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
وہ ٹیسٹ ڈیبیو میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپن بالر بن گئے۔ انھوں نے ملتان ٹیسٹ میں اب تک 9وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔
انھوں نے میچ کے پہلے ہی روز انگلینڈ کے 7کھلاڑیوں کا شکار کرکے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے عبدالرحمن کے پاس تھا، انھوں نے اپنے پہلے میچ میں 8وکٹیں لے رکھی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو میچ پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز فاسٹ بالر محمد زاہد کے پاس ہے، انھوں نے راولپنڈی میں کھیلے گئے پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ میں 11وکٹیں لے رکھی ہیں۔