لاہور (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہےکہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کےلئے پارلیمانی کمیشن بننے تک کوئی کارروائی چلنے نہیں دیں گے ۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کے ووٹوں کی نہیں بلکہ دھاندلی کی پیداوار ہیں، اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں بھی دھاندلی کا رونا رہی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ 17اگست کو وزیراعظم کے انتخاب والے دن قومی اسمبلی میں عمران خان نے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی پارٹی کمیشن بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد کمیشن کا اعلان کروں گا، تاہم تین ہفتے ہوگئے تاحال کمیشن نہیں بنایا گیا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمانی کمیشن بننے تک کسی کارروائی کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے اور آئندہ انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کیلئے تجاویز پیش کی جائیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کے پہلے 20 دن میں گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا، اس سے کروڑوں خاندانوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، حکومت کو زیادتی و ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ن لیگ کی حکومت میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی