مکہ مکرمہ(ڈیسک)حرمین الشریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں زائرین کو افطار کے دوران اب تک 17 ملین لیٹر سے زیادہ آب زمزم فراہم کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین الشریفین انتظامیہ کے ماتحت آب زم زم کے ادارے کے انچارج عبدالرحمن الزھرانی نے بتایا کہ مسجد الحرام میں 40 لیٹر والے 25 ہزار واٹر کولر رکھے گئے ہیں اور 60 لاکھ سے زیادہ آب زم زم کی بوتلیں زائرین کو فراہم کی گئی ہیں، 80 سمارٹ گاڑیوں کے ذریعے آب زمزم فراہم کیا گیا اور ہرایک میں 80 لٹرآب زم زم تھا۔انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام میں زائرین کو آب زم زم کی سہولت حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر فراہم کی گئی ہے۔