مستونگ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مستونگ میں دھماکا گاڑی کی قریب ہوا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
سڑک کنارے ہونے والے دھماکے میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں 1 زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال سے کوئٹہ ریفر کیا گیا ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں حافظ حمد اللہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔