مستونگ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مقامی صحافی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
ایس پی مستونگ عابد خان کے مطابق صحافی نثار احمد کو ملزمان نے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا۔
نثار احمد نیوز ایجنسی میں بطور رپورٹر فرائض انجام دے رہے تھے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ قبائلی تنازع نثار احمدکے قتل کا شاخسانہ ہے اور ان کی زمینوں پر مخالفین سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔
ایس پی عابد خان کے مطابق نامزد مسلح ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔
دریں اثناء سراوان پریس کلب مستونگ نے صحافی نثار احمد کے قتل پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے واقعےکی مذمت کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔