لاہور (نیوز ڈیسک) مری میں 100سالہ قدیم اسکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا معاملہ روک دیا گیا۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم پر اسکول کی اراضی پر جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روکا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مری کے اسکول کو کسی صورت نہیں چھیڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکول کے معاملے پر اعلیٰ عدلیہ سے رابطہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ 7 دن میں اسکول کی زمین عدلیہ کو منتقل کی جائے۔
واضح رہے کہ ایم سی ہائی اسکول جھیکا گلی مری میں اس وقت 200 سے 250 طالبعلم زیر تعلیم ہیں۔