You are currently viewing مریم نواز کا قائد اعظم کے خطاب سے متعلق عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل

مریم نواز کا قائد اعظم کے خطاب سے متعلق عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل

لندن (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے قائد اعظم کے خطاب سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل دے دیا۔ مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ ملکر نواز شریف کے خلاف سازش کی۔ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، ان افسران کو متنازعہ بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے؟ اس وقت قائد اعظم کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ، آنکھوں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہوگئی ہے۔