You are currently viewing مریم نواز شریف آج شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی

مریم نواز شریف آج شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف (آج) اتوار کو شجاع آباد جائیں گی جہاں وہ یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔
یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتائی، اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ یوتھ کنونشن میں سیاسی شخصیات مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں، سوشل میڈیا، خواتین اور دیگر ونگز کے اجلاس بھی ہوں گے۔
شجاع آباد، ملتان، بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے تمام حصوں میں پارٹی کو اور بھی متحرک کریں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.