اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے نجی یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہمرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے ۔پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے مرضی کی شادی ان میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے،لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔