مردان (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پولیس موبائل بم دھماکے کی زد میں آگئی، 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا۔
ریسکیو حکام نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردیں، 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 3 افراد دم توڑ گئے۔
ڈی پی او مردان کے مطابق بارودی مواد سڑک کنارے نصب تھا جیسے ہی پولیس موبائل گزری تو زوردار دھماکا ہوگیا۔