اسلام آباد (ڈیسک)ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیب پیشی کے موقع پر جیالوں کے نہ آنے کی رپورٹس کے باوجود فورسز کی تعیناتی حکومتی خوف کی علامت ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت پر جیالوں کا خوف طاری ہو چکا ہے۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت نے جیالوں کے خوف سے اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کر دیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی سندھ کی نیب آمد کے موقع پر کارکنوں کو جمع ہونے کی کال ہی نہیں دی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ جیالے تو اپنے معمول کے کاموں پر تھے اور خوفزدہ حکومت نے پورا شہر سیل کر دیا۔انہوں نے کہاکہ کوئی کال ہی نہیں تھی تو پھر کیوں شہر شاہراہیں جگہ جگہ بند کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ کیوں پولیس اور رینجرز کو تعینات کر کے عام شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی گئی۔انہوں نے کہاکہ حکومت بتائے کہ بلا وجہ تعینات کی گئیں فورسز پر ٹیکس کا کتنا پیسہ لگا، وزیراعلی سندھ کو 26 مارچ کو طلب کیا گیا وہ درخواست کر کے پیر کو آئے۔انہوں نے کہاکہ مراد علی شاہ تو ایک گاڑی میں آئے تو اتنی سیکیورٹی کیوں لگائی گئی ؟ ۔جیالوں کے نہ آنے کی رپورٹس کے باوجود فورسز کی تعیناتی حکومتی خوف کی علامت ہے