You are currently viewing محکمہ صحت سندھ کا نائب قاصد کروڑوں کی کمپنی کا مالک نکل آیا

محکمہ صحت سندھ کا نائب قاصد کروڑوں کی کمپنی کا مالک نکل آیا

کراچی(ڈیسک)محکمہ صحت سندھ کا نائب قاصد کروڑوں کی کمپنی کا مالک نکل آیا جب کہ ایف بی آرنے اس پر ٹیکس چوری کا مقدمہ بھی درج  کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں جعلی بینک اکاوئنٹس کے بعد جعلی کمپنیاں بھی سامنے آنے لگیں۔ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران رکشے والے اور مرحوم افراد کے نام پر جعلی بینک اکاؤنٹس سامنے آئے تھے۔ اب محکمہ صحت کا نائب قاصد میسرز مارک انٹرپرائزیز نامی کمپنی کا مالک نکل آیا جس سے وہ خود بھی بے خبر ہے۔

محکمہ انکم ٹیکس نے محمد زاہد انور کو 16 کروڑ روپے سیلز ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ قانونی معاونت کے بجائے ایف بی آر حکام نے نائب قاصد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس  میں سیلز ٹیکس چوری کی دفعات شامل  کی گئی ہیں جب کہ اس کی تنخواہ کا اکاوئنٹ بھی منجمد کر دیا گیا ہے

اس مشکل میں پھنسنے پر کورنگی کا رہائشی محمد زاہد انور انصاف کے لیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا اور نائب قاصد کے نام پر کروڑوں کی کمپنی پر عدالت بھی حیران ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محنت کشوں کے نام پر کروڑوں روپے کے بینک اکاؤنٹس سامنے آئے تھے  جس کے بعد حکام نے شناختی کارڈ کی کاپی کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.