You are currently viewing محمود خان اچکزئی مولانا فضل الرحمٰن کے حق میں این اے 265 سے دستبردار

محمود خان اچکزئی مولانا فضل الرحمٰن کے حق میں این اے 265 سے دستبردار

پشین (نیوز ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پشین سے دستبردار ہوگئے۔
پارٹی اعلامیے کے مطابق محمود خان اچکزئی پشین سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 265 سے جے یو آئی سربراہ مولانافضل الرحمٰن کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں۔
پشتونخوامیپ کے سربراہ نے مذکورہ نشست سے پارٹی کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.