لاہور (نیوز ڈیسک) محسن نقوی کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے محسن نقوی کی تقرری کی منظوری دی ہے۔
نگراں وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعینات کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن نقوی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردے گی۔
خیال رہے کہ محسن نقوی اس وقت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں۔
یاد رہے کہ 19 جنوری کو ذکاء اشرف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔