You are currently viewing محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37 ویں چیئرمین منتخب

محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37 ویں چیئرمین منتخب

لاہور (نیوز ڈیسک) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37 ویں چیئرمین منتخب ہوگئے۔
محسن نقوی کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا، وہ چند روز میں ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور نے کہا ہے کہ محسن نقوی بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، آج کے دن سے ہی وہ چیئرمین پی سی بی ہیں، آج ہی ان کو چارج دے دیا، وہ 3 سال کے لیے چیئرمین ہیں۔
محسن نقوی نگراں وزیر اعلیٰ کے ساتھ چیئرمین پی سی بی بن سکتے ہیں، قانون اور آئین میں پابندی نہیں کہ وہ فوری چیئرمین نہیں بن سکتے، ایسا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو آئین کے مطابق ہے، آنے والے ایونٹس میں اچھا کام اور فیصلے ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو باضابطہ طور پر پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نامزد کیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.