You are currently viewing محسن لغاری کی کامیابی سے پی ڈی ایم اور سرپرستوں پر خوف طاری ہوگا، عمران خان

محسن لغاری کی کامیابی سے پی ڈی ایم اور سرپرستوں پر خوف طاری ہوگا، عمران خان

لاہور (ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کے بعد خدشہ ہےکہ اس سے پی ڈی ایم اور اس کے سرپرستوں پر مزید خوف طاری ہوگا۔
عمران خان نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف سرکاری مشینری، نیوٹرلز اور الیکشن کمیشن کے مابین گٹھ جوڑ کے باوجود زوردار کامیابی پر محسن لغاری، کارکنان اور ووٹرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا ساتھ دینے اور این اے 193 میں مافیاز کو شکست فاش سے دوچار کرنے کیلئے جذبے اور جنون سے نکلنے والے عوام کا شکرگزار ہوں۔
یاد رہے کہ این اے 193 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7