You are currently viewing مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا مقدر بلند اور روشن تر ہے، وزیر اعظم

مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا مقدر بلند اور روشن تر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مسائل پر قابو پایا ہے، بیان بازی کی بجائے عملی کام پر توجہ کی ضرورت ہے ، مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا مقدر بلند اور روشن تر ہے۔
14اگست پیر کو یوم آزادی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ تحریک آزادی کے دوران بہت زیادہ مشکلات درپیش تھیں ، ہم گزشتہ 76سال کے دوران مختلف طریقوں سے چیلنجز سے نمٹتے رہے ہیں، مسائل چاہے کتنے ہی کیوں نہ ہوں پاکستان ہمیشہ ان پر غالب رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کی 76ویں سالگرہ پر میں قائداعظم اور تحریک آزادی کے لاکھوں گمنام ہیروز کو ان کی بے لوث قربانیوں اور قیام پاکستان کے مقصد کیلئے ان کے جذبہ اور لگن پر پوری قوم کے ساتھ مل کر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دہائیوں کے سفر میں بہت سی مشکلات کو شکست دی اور کئی سنگ میل حاصل کئے ، تاہم پاکستان کی کہانی اپنے باہم عروج پر نہیں پہنچی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے نصب العین کام ، کام اور صرف کام کو پاکستان کی تعمیر نو کیلئے رہنما اصول کے طور پر اپنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم بیان بازی کی بجائے عملی کام پر متوجہ ہوں،مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا مقدر بلند سے بلند تر ہے۔
وزیراعظم نے ٹویٹ کے آخر میں پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.