You are currently viewing متوسط اور کم آمدنی والے طبقات کیلئے رہائش کا حصول آسان بنائیں گے،ڈار

متوسط اور کم آمدنی والے طبقات کیلئے رہائش کا حصول آسان بنائیں گے،ڈار

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کے متوسط اور کم آمدنی والے طبقات کے لیے اپنی رہائش کا حصول آسان بنایا جائے گا۔
وہ اسکیم “میرا پاکستان میرا گھر” کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرر ہے تھے۔ اجلاس میں چیئرمین این اے پی ایچ ڈی اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل ، فنانس ڈویژن اور اسٹیٹ بینک کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
وزیر خزانہ کو اسکیم “میرا پاکستان میرا گھر” پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی اور اس کے خد و خال پر روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس میںموجود مالیاتی ماہرین نے اسکیم کےحوالے سے درپیش مسائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں اسکیم کے بنیادی اسٹرکچر میں ضروری تبدیلیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ ہماری ترجیح ہے کہ ہر پاکستانی اپنے گھر بنانے کا خواب پورا کر سکے۔