You are currently viewing متنازع ٹوئٹ کیس، اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

متنازع ٹوئٹ کیس، اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ڈیسک) متنازع ٹوئٹ کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کرنےکا حکم دے دیا۔
متنازع ٹوئٹ کیس میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کاحکم جاری کیا ۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اعظم سواتی کی دونوں رہائش گاہوں پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
اعظم سواتی کو فرد جرم عائدکرنےکے لیے آج اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نےطلب کیا تھا تاہم وہ آج بھی پیش نہ ہوئے۔
اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کو 24 جولائی کو پیش ہونےکا حکم دے دیا۔
عدالت کے حکم پر اعظم سواتی کی رہائش گاہ، محلے اور عدالت کے باہر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار لگایا جائے گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7