You are currently viewing مالی سال2017-18ء کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے58.48 فیصد زائد قرضے لئے ہیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان

مالی سال2017-18ء کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے58.48 فیصد زائد قرضے لئے ہیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان

اسلام آباد (ڈیسک) گذشتہ مالی سال2017-18ء کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے58.48 فیصد زائد قرضے لئے ہیں۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حاصل کردہ قرضوں کا حجم 1.439 کھرب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال2016-17ء کے دوران حکومتی قرضوں کا حجم 908 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال2016-17ء کے مقابلہ میں مالی سال2017-18ء کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے531 ارب روپے کے زائد قرضہ جات حاصل کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے گذشتہ مالی سال کے دوران کمرشل بینکوں کو قرضوں کی ادائیگی کی مدمیں76.754 ارب روپے کی ادائیگیاں بھی کی ہیں جبکہ مالی سال2016-17ء کے دوران کمرشل بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں کا حجم 179.3 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.