You are currently viewing مالیاتی بزنس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں رواں سال اضافہ ہوا

مالیاتی بزنس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں رواں سال اضافہ ہوا

  • Post author:
  • Post category:تجارت
  • Post last modified:29/11/2021 16:58
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک)ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔

سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2021 تک کی مدت میں ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں 114.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.73فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک مالیاتی بزنس کے شعبہ میں 106 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔اکتوبر2021 میں ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 13.6 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔