You are currently viewing ماضی کی حکومت کی کارکردگی پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، شازیہ مرزی

ماضی کی حکومت کی کارکردگی پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، شازیہ مرزی

اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت شازیہ مرزی نے کہا کہ ماضی کی حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اس پر کوئی پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، موجودہ حکومت برآمدات میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر بہرہ مند تنگی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت شازیہ مری نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ضرور ہوا ہے تاہم برآمدات اور درآمدات میں فرق پڑا ہے، درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اس پر کوئی پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، موجودہ حکومت برآمدات میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ اشیائے خورد و نوش کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور ہم اس میں خود کفالت کے لئے کوشاں ہیں۔ سینیٹر قرا العین مری کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سفارتخانوں میں ٹریڈ انویسٹمنٹ آفیسرز ہوتے ہیں، غیر روایتی منڈیوں کی تلاش کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، لک افریقہ پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔ سینیٹر امام دین شوقین کے سوال کے جواب میں شازیہ مری نے کہا کہ درآمدی بل میں کمی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔