ماسکو (ڈیسک) روسی دارالحکومت ماسکو میں سابقہ سوویت یونین کے بانی سربراہ ولادیمیر لینن کی حنوط شدہ لاش چرانے کی کوشش کرنے والا شخص پکڑا گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق ایک شخص ماسکو کے معروف ریڈ اسکوائر پر واقع لینن کے مقبرے کی رکاوٹیں عبور کرکے سخت سکیورٹی کے باوجود مقبرے کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش میں پکڑا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق گرفتار کیا گیا شراب کے نشے میں دھت ملزم لینن کی لاش چرانا چاہتا تھا۔ خیال رہےکہ ولادیمیر لینن کارل مارکس کے بعدکمیونزم کے دوسرے بڑے نظریاتی رہنما سمجھے جاتے ہیں جو سوویت یونین کے بانی سربراہ بھی تھے اور 1917 میں سوویت یونین کے آغاز سے اپنی وفات (1924) تک سوویت یونین کی سربراہی کرتے رہے۔