You are currently viewing مارچ والے صرف مارچ کرتے ہی رہ جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

مارچ والے صرف مارچ کرتے ہی رہ جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے،مارچ والے صرف مارچ کرتے ہی رہ جائیں گے۔

ذرا ئع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تبدیلی سے خائف عناصر کا منفی ایجنڈا ناکام رہے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والوں کوقومی وسائل لوٹنے کا حساب دینا ہوگا۔اپوزیشن آ زادی ما رچ کے نام پر اپنی ناکامیوں کا بدلہ ترقی روک کر عوام سے لینے کے درپے ہیں۔نان ایشوز پر سیاست کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیر اعظم کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.