You are currently viewing ماحولیاتی تبدیلیاں: چین میں پانی کے بجائے حشرات کی بارش، لوگوں میں خوف و ہراس

ماحولیاتی تبدیلیاں: چین میں پانی کے بجائے حشرات کی بارش، لوگوں میں خوف و ہراس

بیجنگ (ڈیسک) چین کے دار الخلافہ بیجنگ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، چینی عوام اس وقت سخت خوف و ہراس کا شکار ہو گئے جب انھوں نے حشرات الارض کی بارش ہوتے دیکھی۔
کیڑوں سے بچنے کے لیے لوگ گھروں سے چھتریاں لے کر باہر آ گئے اور موبائل فون سے تصویریں اور وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عجیب الخلقت چپچپے لاتعداد کیڑے گاڑیوں پر موجود ہیں جس سے لوگوں میں سخت تشویش پیدا ہو گئی۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کیڑے تیز ہوا کے ساتھ کسی دوسرے مقام سے یہاں تک پہنچے ہیں، ماحولیات سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے بتایا کہ اس سے قبل اسکاٹ لینڈ میں ایسا واقعہ پیش آ چکا ہے جب تیز بارش کے دوران بہت سے کیڑے پانی کے ساتھ برسے ۔