اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کے فیصلے پر عدم عملدرآمد پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف درخواست دائرکردی گئی۔
درخواست میں کہا گیاہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کے عدالتی حکم کے باوجود شکایات کا ازالہ نہیں کیا۔
سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو ہراساں اور گرفتار کیا گیا۔
درخواست کے متن کے مطابق آئی جی پنجاب پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے ماسٹرمائنڈ ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
درخواست میں پی ٹی آئی امیدواروں کو ریلیوں اور جلسوں کی اجازت سمیت فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔