طرابلس(ڈیسک)لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ پرقاتلانہ حملہ ہوا تاہم وہ محفوظ رہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق الحدث ٹی وی نے لیبیائی وزیراعظم پر حملے کی خبر جمعرات کی صبح نشر کی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہے۔وزیراعظم کے ایک قریبی شخص کے حوالے سے کہا گیا کہ ان پرحملے کی کوشش کا معاملہ پراسکیوٹر جنرل کو تحقیقات کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔اس واقعے کی تصدیق ہونے کے بعد لیبیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی غرض سے پیدا ہونے والا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں عبدالحمید الدبیبہ کو اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی اتحاد کی حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا جس کا مقصد دسمبر میں انتخابات تک انتظامی امور سنبھالنا تھا۔