You are currently viewing لیبیا میں بحران سے 5 لاکھ بچے متاثر، اقوام متحدہ

لیبیا میں بحران سے 5 لاکھ بچے متاثر، اقوام متحدہ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:21/04/2019 14:23
  • Reading time:1 mins read

اقوام متحدہ (ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اندازہ ہے کہ مغربی لیبیا میں تشدد سے تقریبا 5 لاکھ بچوے متاثر ہوئے ہیں۔

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے فنڈ(یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ینرٹا فور اور بچوں اور مسلح تصادم کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ورجینیا گامبا نے اپنیمشترکہ بیان میں کہا کہ تشدد والے علاقوں میں پھنسے بچوں کے لئے کھانا اور طبی امداد حاصل کرنے میں بھی خطرہ ہوتا ہے۔ ان علاقوں کو چھوڑنے والے لوگوں کو آسانی سے سکیورٹی یا مدد نہیں مل سکتی ہے۔اقوام متحدہ کے حکام نے مطابق تشدد کی وجہ سے پناہ گزینوں اور تارکین وطن بچے خطرے میں ہیں اور وہ تعلیم کے حق سے محروم ہیں۔حکام نے کہا کہ لیبیا کو سات سال سے زیادہ عرصہ سے مسلسل بحران کا سامنا ہے اور یہاں کے لوگوں کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.