رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) لڑکی سے تعلقات کے شبہ میں نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی۔
پولیس کے مطابق نواحی علاقے رکن پور میں تعلقات کے شبہ میں لڑکی کے رشتے داروں نے نوجوان کی ناک کاٹ دی۔
زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے زخمی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی۔