You are currently viewing لوگوں کااعتماد حکومت اور پولیس پرختم ہوگیا،عمران خان

لوگوں کااعتماد حکومت اور پولیس پرختم ہوگیا،عمران خان

اسلام آباد (ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کا اعتماد حکومت اور پولیس پرختم ہوگیا، جب اداروں پر اعتماد ختم ہوجاتا ہے تو لوگ سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔

 اسلام آبا دمیں پر کانفرنس کر تے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے لوگوں کا اعتماد حکومت اور پولیس پر ختم ہوگیا، جب اداروں پر اعتماد ختم ہوجاتا ہے تو لوگ سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 7 سالہ بچی زینب کے والد بھی انصاف پنجاب حکومت یا پولیس سے نہیں مانگ رہے بلکہ آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں،  جس پولیس کا کام لوگوں کی حفاظت ہے اور ایک خاندان کی حفاظت کر رہی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شریف برادران کو 19 سال پنجاب میں حکومت کرتے ہوگئے، آج پولیس کا حال دیکھیں، ہم پولیس میں اصلاحات کر رہے ہیں اور انہوں نے پولیس کی وردیاں بدل دیں، کیا کپڑے بدلنے سے کارکردگی بہتر ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین آج بھی انصاف کے لئے سڑکوں پر ہیں، ہمارے کارکن حق نواز کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا کسی نے کچھ نہیں کیا اور قصور میں بھی پولیس نے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی، کونسی پیشہ ور پولیس اس طرح سے کرتی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرے میں ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں کہ مستقبل میں ایسا نہ ہو، دیگر ملکوں میں بھی ایسے جرائم ہوتے ہیں لیکن مجرم پکڑے جاتے ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.