لودھراں (نیوز ڈیسک) لودھراں میں اراضی نام نہ کرنے پر سفاک دیوروں نے بھابی کے سر کے بال مونڈ دیے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شوہر اور 2 دیوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ داماد نے شادی کے وقت ایک کنال اراضی بیٹی کے نام کی تھی، خاتون کے مطابق 10 سال سے اس کی بیٹی کے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ میرا داماد اور اس کےبھائی میری بیٹی سے زمین واپس اپنے نام کروانا چاہتے ہیں اور ایسا نہ کرنے پر انہوں نے اس کی بیٹی کے بال مونڈ دیے۔