اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسٰی پر لندن میں حملہ کرنے کے الزام میں 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ان 23 پاکستانیوں میں تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائکہ بخاری اور لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی کے نام بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ فہرست میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق اور حبہ عبدالمجید کا نام بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ ملائکہ بخاری اپنی بہن کے کینسر کا علاج کرانے کے لیے اجازت لے کر بیرون ملک گئی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تمام پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے حکام نے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔