اسلام آباد (ڈیسک) دو روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ و دیگر افراد اسلام آباد ہائی کورٹ کی لفٹ میں پینتالیس منٹ تک پھنسے رہے جس کے بعد آج انھوں نے لفٹ کا استعمال نہیں کیا۔
ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر صحافی نے لطیف کھوسہ سے دریافت کیا کہ سر آج لفٹ کے ذریعے نہیں جائیں گے؟
جس پر لطیف کھوسہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ’ میں ڈرتا نہیں ہوں لیکن آج سیڑھیوں سے عدالت جاؤں گا‘۔
نامور وکیل کو لفٹ سے ریسکیو کیا گیا تھا جس کے بعد انھوں نے کہا تھا کہ مجھے جان سے مارنے کی سازش کی گئی ۔
میڈیا نمائندے کے اس سوال پر کہ اس روز آپ احتجاجاً عدالت سے باہر چلے گئے تھے، آج پیش ہوں گے یا نہیں؟
لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ اس دن کی بات تھی اور میں نے عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ ایک سینئر اور نامور وکیل ہیں ، وہ اپنی گفتگو کے دوران مزاح کا خوب استعمال کرتے ہیں۔