You are currently viewing لطیف کھوسہ کے گھر پر پی ٹی آئی رہنما نے فائرنگ کرائی، گرفتار ملزم

لطیف کھوسہ کے گھر پر پی ٹی آئی رہنما نے فائرنگ کرائی، گرفتار ملزم

لاہور (ڈیسک) لاہور میں سینئر وکیل اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کےگھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم محسن عرف لمبا ملت پارک کے علاقے سمن آباد کا رہائشی ہے۔
جس نے پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کےکہنے پر لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔
فائرنگ کے لیے 10 لاکھ روپے میں معاملہ طے ہوا تھا جبکہ ملزم کو ایک لاکھ روپے ایڈوانس دیئے گئے تھے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم پہلے ہی فائرنگ کے 14 مقدمات میں مطلوب ہے۔
کامران عادل کے مطابق ملزم کا اگلا ہدف بیرسٹر اعتزازاحسن تھے۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کے مطابق ملزم کو وکلا اور حکومت کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا۔
ملزم نے پولیس حراست میں بیان دیا کہ اس نے کاشف نامی ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی تھی۔
یاد رہے کہ 16 جون کو لاہور میں پنجاب کے سابق گورنر لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا تھا۔