You are currently viewing لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کردیا

لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کردیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔
ترجمان اقوام متحدہ نے پیجر دھماکوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان میں غیر مستحکم حالات پیدا کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
قبل ازیں ایران نے بھی لبنان میں پیجر دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی جانب سے ”ماس مرڈر“ کی کوشش اور دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا، ایران کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایسی کارروائی جنگی اخلاقیات اور عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
حماس کی جانب سے بھی لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری اسرائیل پر ڈالتے ہوئے شدید مذمت کی گئی۔
پیجر دھماکوں میں ایک بچے سمیت 8 افراد شہید جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں 200 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پیجر دھماکوں کے نتیجے میں لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کی کارروائی کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے سکیورٹی سے متعلق خصوصی اجلاس میں دی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7