لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی کارکن اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو شوہر جہانزیب امین نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
خدیجہ شاہ کی نظربندی کے خلاف جہانزیب امین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرادی۔
درخواست گزار نے دائر کردہ درخواست میں وفاقی حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
جہانزیب امین نے نظر بندی چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ خدیجہ شاہ کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لے کر جانے سے روکنے کا حکم دے۔
یاد رہے کہ پولیس نے جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔