لاہور (ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ مارکیٹیں رات 10 بند کی جائیں اور جمعہ کے روز اسکول بند رکھے جائیں۔ جو بھی اسکول جمعہ کو کھلے اسے سیل کردیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن عدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔ عدالت نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورینٹس بند کرنے پر ایک گھنٹے کا ریلیف دیتے ہوئے کہا کہ ان تینوں دنوں میں ریسٹورینٹس رات 11 بجے بند کیے جائیں جبکہ اتوار کے روز مارکیٹیں 10 بجے بند نہ کی جائیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:14/12/2022 14:59
- Post category:پاکستان / عدالت / لاہور
- Post last modified:14/12/2022 14:59
- Reading time:1 mins read
Tags: پاکستان نیوز, لاہور, مارکیٹیں ریسٹورینٹس بند کرنے کا حکم, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی, ہائی کورٹ
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7