راولپنڈی (نیوز ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کے 2 روزہ سربراہی اجلاس کے باعث لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیل کا اعلان کر دیا۔
ڈپٹی رجسٹرار محمد عرفان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں سول اور سیشن کورٹس 3 روز بند رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کی کاپی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔