You are currently viewing لاہور ہائیکورٹ ، مولانا سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف سرکاری وکیل کو دلائل پیش کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ ، مولانا سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف سرکاری وکیل کو دلائل پیش کرنے کی ہدایت

لاہور(ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے اس نقطے پر دلائل طلب کر لئے کہ آیا مخصوص مدت کے بعد حکومت پنجاب کو نظر بندی کا اختیار تھا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو بھی دلائل پیش کرنے کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت پر سپیشل ہوم سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر حکام پیش ہوئے۔درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت،چیف سیکرٹری پنجاب،ہوم سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب ،ڈی سی لاہور اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دائر درخواست ناقابل سماعت ہے ،درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع ہی نہیں کیا۔