لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے سرگنگا رام اسپتال میں موبائل فون ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سر گنگا رام اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں موبائل فون ٹارچ کی روشنی میں سرجری کی جارہی ہے۔
ویڈیو میں مریض کی ٹانگ کی سرجری کے دوران آپریشن تھیٹر میں بجلی غائب ہے، فیول ختم ہونے کے باعث بجلی بند ہونے پر آپریشن تھیٹر کا جنریٹر نہ چلایا جا سکا ۔
ڈاکٹرز کے مطابق سر گنگا رام اسپتال کے تمام آپریشن تھیٹرز میں یہی صورتحال ہے۔
ڈاکٹرز گرمی اور حبس میں آپریشن کرنے پر مجبور ہیں۔