You are currently viewing لاہور کی فضا انسانوں، چرند، پرند اور پودوں کے لیے بھی نقصان دہ قرار

لاہور کی فضا انسانوں، چرند، پرند اور پودوں کے لیے بھی نقصان دہ قرار

لاہور (نیوز ڈیسک) گرین لاک ڈاؤن بھی اسموگ میں کمی نہ لاسکا، لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔
ماہرین ماحولیات کے مطابق شہر کی فضا آلودہ ہونے سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے، شہری موجودہ فضا میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے، بزرگ اور بیمار افراد گھر میں رہنےکو ترجیح دیں، متوازن خوراک اور پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے۔
ماحولیات کے ماہرین کے مطابق حالیہ فضا شہریوں کے ساتھ چرند پرند اور پودوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔
یاد رہے کہ لاہور میں فضائی معیار آج انتہائی مضر صحت ہے جہاں فضائی آلودگی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.