You are currently viewing لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا عورت مارچ کی اجازت دینے سے صاف انکار

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا عورت مارچ کی اجازت دینے سے صاف انکار

لاہور (ڈیسک) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے عورت مارچ کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی مسائل، تھریٹ الرٹس اورامن وامان کی صورتحال کے تناظرمیں این اوسی نہیں دیا جاسکتا، متنازع کارڈز اور بینرز کی موجودگی پر مذہبی جماعتوں کو بھی شدید اعتراضات ہیں،
خط میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی خواتین ونگ بھی 8 مارچ کو عورت مارچ کے خلاف پروگرام کا اعلان کرچکی ہے، الحمرا ہال، مال روڈ، ایوان اقبال، ایجرٹن روڈ ، لاہورپریس کلب سے فیصل چوک اور ناصر باغ کے قریب عورت مارچ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7