You are currently viewing لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز سے بلاول بھٹو کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز سے بلاول بھٹو کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کل ہونے والے صدارتی الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو کے ساتھ اجلاس میں کل ہونے والے صدارتی انتخاب کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی کو کل 9 بجے ایوان میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.