You are currently viewing لاہور: نوجوان کے اغواء برائے تاوان اور قتل میں ملوث 2 پولیس اہلکار گرفتار

لاہور: نوجوان کے اغواء برائے تاوان اور قتل میں ملوث 2 پولیس اہلکار گرفتار

لاہور (نیوز ڈیسک) نوجوان کو تاوان کے لیے حبس بے جا میں رکھ کر قتل کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کے تیسرے برطرف اہلکار کی تلاش جاری ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فیصل ٹاؤن کے 33 سالہ فرخ ارشد کے اغواء اور قتل میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں اعجاز اور حمزہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قتل میں ملوث برطرف ڈولفن اہلکار منعظم تاحال فرار ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ کانسٹیبل منعظم نے اچھرہ کے علاقے میں خفیہ طور پر فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزم 2 ساتھی اہلکاروں اعجاز اور حمزہ کے ساتھ نوجوان فرخ کو اغواء کر کے فلیٹ لایا جہاں اس سے رقم کی ڈیمانڈ کی گئی۔
بعدازاں مغوی فرخ نے بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے ملزمان کے تعاقب پر پلازہ کی چھت سے چھلانگ لگا دی اور موقع پر دم توڑ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم منعظم نے فرخ کا موبائل اور بٹوا شاہدرہ میں کہیں اور پھینک دیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.