You are currently viewing لاہور میں پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت، 13 اہلکار زخمی، مقدمہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر درج

لاہور میں پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت، 13 اہلکار زخمی، مقدمہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر درج

لاہور (ڈیسک) لاہور میں ہنگامہ آرائی کے دوران پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کا مقدمہ عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے جس کے نتیجے میں 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کارکن بلال کی ہلاکت کی ذمے دار کٹھ پتلی نگراں حکومت ہے، ملک کی بڑی جماعت کے لیڈر کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ کارکن بھی ہمارا جاں بحق ہوا مقدمہ بھی ہمارے خلاف درج ہوا۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ سے ایسے مقدموں کے اندراج کی ہی توقع ہے۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کو کالے ڈالے میں سوار 2 افراد اسپتال لائے اور ایمرجنسی کے باہر سے اسٹریچر پر ڈال کر دونوں افراد اسے ایمرجنسی میں لےگئے۔
ڈاکٹرز نے چیک کرتے ہی علی بلال کی موت کی تصدیق کردی جس کے بعد دونوں افراد ایمرجنسی سے چلے گئے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7